@malikadeeliqbal786: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی قیادت میں تاریخی لانگ مارچ کا قافلہ لاچی پہنچ گیا، جہاں شرکائے قافلہ کا شاندار استقبال کیا گیا۔ لاچی میں لانگ مارچ کے شرکاء کے لیے کھانے اور رہائش کا خصوصی انتظام کیا گیا ہے۔ کارکنان آج رات لاچی گراؤنڈ میں قیام کریں گے، جہاں قافلے کے شرکاء کے لیے تمام ضروری سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ کل ہنگو، اورکزئی اور کرم کے قافلے بھی کوہاٹ پہنچیں گے اور وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی کی قیادت میں تاریخی لانگ مارچ کے مرکزی قافلے میں شامل ہوں گے۔ تمام قافلے متحد ہو کر پشاور کی جانب روانہ ہوں گے۔