@azan.edit44: پتہ نہیں قسمت خراب ہے یا میں خراب ہوں، بس اتنا جانتا ہوں کہ زندگی نے ہر اُس موڑ پر مجھے آزمایا، جہاں مجھے سکون کی امید تھی۔ ہر اُس چیز نے دل دکھایا جس پر ناز تھا، ہر اُس شخص نے توڑا جس پر بے حد اعتماد تھا۔ جنہیں اپنا سمجھ کر دل کے قریب رکھا، وقت آنے پر وہی سب سے زیادہ دور نکلے۔ کبھی سوچتا ہوں شاید میری ہی غلطی تھی کہ میں نے لوگوں سے زیادہ امیدیں لگا لیں، شاید میں نے ہر رشتے کو دل سے نبھایا، مگر بدلے میں دل رکھنے والے بہت کم ملے۔ میں نے ہمیشہ دوسروں کی خوشی کو اپنی خوشی سمجھا، مگر جب میری باری آئی تو میرے حصے میں خاموشی، انتظار اور تنہائی آئی۔ اب کسی سے شکوہ بھی نہیں کرتا، کیونکہ شکوے بھی اُنہی سے کیے جاتے ہیں جنہیں ہماری پروا ہو۔ کچھ لوگ ہمیں یہ سکھانے آتے ہیں کہ ہر مسکراہٹ کے پیچھے سچائی نہیں ہوتی اور ہر اپنا کہنے والا اپنا نہیں ہوتا۔ بس اب دل چاہتا ہے کہ کچھ دیر خود کو سمجھوں، خود کو سنبھالوں اور اُن سب چیزوں سے دور ہو جاؤں جو میرے سکون کو چھین لیتی ہیں۔ شاید مسئلہ قسمت کا نہیں، میری نرم دلی کا تھا۔#sadpotery #azanedit #foryou #deeplines #mattidabawa