@love_deserve_you: میں نے خود کو بکھیرنے میں ایک عمر لگا دی۔ ہر غلط فیصلے، ہر ٹوٹے ہوئے خواب، ہر خاموش آنسو اور ہر نامکمل خواہش نے مجھے آہستہ آہستہ اس مقام تک پہنچایا جہاں خود کو پہچاننا بھی مشکل ہو گیا۔ اب اگر خود کو سنوارنے نکلوں، اپنے زخم بھرنے کی کوشش کروں، اپنی کھوئی ہوئی مسکراہٹ واپس لاؤں اور اپنی زندگی کو نئے سرے سے جینے کا حوصلہ کروں، تو شاید ایک اور عمر درکار ہوگی- کبھی کبھی یوں لگتا ہے جیسے وقت نے صرف بکھرنا سکھایا، سنبھلنا نہیں۔ مگر شاید زندگی کا اصل امتحان یہی ہے کہ انسان ٹوٹ کر بھی خود کو دوبارہ جوڑنے کی ہمت رکھے۔ اگرچہ دل کہتا ہے کہ "میں نے تو ایک عمر تباہ ہونے میں لگا دی، اب خود کو سنواروں گا تو شاید مر جاؤں گا"، اور یہی ٹوٹا ہوا وجود میری سب سے خوبصورت کہانی لکھ دے۔🫠❤️🩹 #fypシ゚ #fypageシ #fypシ゚viralシ#repost🥀my🥀vedio🥀 #tiktokpakistan