@tiktoklives770: ٹرین میں پہلی بار ہوئی ماہواری، گھبرا گئیں شریا گھوشال؛ والد نے سنبھالا ،خود سینیٹری پیڈ خرید کر لائے ابوالہول ہوشیار پوری ———————- معروف بھارتی گلوکارہ شریا گھوشال نے اپنی زندگی کا ایک ایسا واقعہ بیان کیا ہے جو آج بھی ان کے لیے یادگار ہے۔ شریا کے مطابق انہیں پہلی بار ماہواری اس وقت شروع ہوئی جب وہ ٹرین میں سفر کر رہی تھیں۔ اچانک خون آنے پر شریا گھبرا گئیں اور انہیں سمجھ نہیں آیا کہ کیا ہوا ہے۔ انہوں نے اپنے والد کو بتایا تو انہوں نے گھبرانے کے بجائے مجھے تسلی دی اورسمجھایا کہ یہ لڑکیوں کے لیے ایک قدرتی عمل ہے۔ شریا نے کہا کہ گھر پہنچنے کے بعد ان کے والد خود ان کے لیے سینیٹری پیڈ خرید کر لائے۔ والد کے اس رویے نے شریا کو نہ صرف اس وقت حوصلہ دیا بلکہ انہیں یہ احساس بھی دلایا کہ ماہواری کوئی شرمندگی کی بات نہیں۔ شریا گھوشال کو بالی ووڈ میں پہلی بڑی پہچان فلم ’دیو داس‘ کے گانے ’’بیری پیا‘‘ سے ملی، جس نے کم عمری میں ہی ان کی آواز کو گھر گھر پہنچا دیا۔ بعد میں ’’ڈولا رے ڈولا‘‘ اور ’’مانا کہ ہم یار نہیں‘‘ جیسے گانوں نے ان کی شہرت کو مزید مستحکم کیا۔ شریا گھوشال آج بھارتی موسیقی کی معروف گلوکاراؤں میں شمار ہوتی ہیں اور اپنی کامیابی کے سفر میں والد کے تعاون کو انتہائی اہم قرار دیتی ہیں👀👀