@kahyfaqeer738: السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! میرے پیارے اور باذوق پڑھنے والو! بے سکونی اس بات کا ثبوت ہے کہ تمہاری روح اس دنیا سے راضی نہیں! اس دنیا میں ہر شخص اتنا ہی پریشان ہے جتنی اہمیت وہ دنیا کو دیتا ہے۔ ہم جتنا دنیا، لوگوں کی رائے، اپنی خواہشوں اور توقعات کو دل سے لگا لیتے ہیں، اتنا ہی اُن کے بدلنے سے بے سکون ہوتے ہیں۔ کسی نے نظر انداز کیا تو دل دکھ گیا... کوئی خواہش پوری نہ ہوئی تو مایوسی چھا گئی... کسی نے ہماری مرضی کے مطابق برتاؤ نہ کیا تو سکون برباد ہو گیا۔ حقیقی سکون تب آتا ہے جب انسان یہ حقیقت سمجھ لیتا ہے کہ دنیا عارضی ہے اور یہاں کچھ بھی ہمیشہ ایک جیسا نہیں رہتا۔ دنیا ہاتھ میں رہے تو نعمت ہے... دل میں اتر جائے تو بوجھ بن جاتی ہے۔ جو ہمارے اختیار میں نہیں، اسے اللہ کے سپرد کر دیں... اور اپنے دل کو اُس ذات سے جوڑ لیں جو کبھی نہیں بدلتی! — کہے فقیر