@kashaf7489: #پنجاب لینڈ ریونیو (ترمیمی) آرڈیننس 2026 کے تحت ریونیو امور کو آسان، تیز اور شفاف بنانے کے لیے جاری کیا گیا ہے: * فوری وراثتی انتقال: نادرا کے 'لیٹر آف ایڈمنسٹریشن' یا سول کورٹ ڈگری کی بنیاد پر وراثتی انتقال بغیر کسی تاخیر اور انکوائری کے 15 دن کے اندر درج ہوگا۔ * تیز رفتار نشان دہی (حد براری): زمین اور مکان کی نشان دہی 7 دن کے اندر مکمل کی جائے گی اور قبضہ فوری دلایا جائے گا۔ * مصالحتی کمیٹیاں: زمین کی تقسیم، حد براری اور ریکارڈ کے تنازعات اب مصالحتی کمیٹی کے ذریعے دنوں اور ہفتوں میں حل ہوں گے۔ * ریکارڈ کی تصحیح: ریونیو ریکارڈ کی غلطیوں کی تصحیح اب ریونیو افسران (AC/RO) خود کریں گے، سول کورٹس جانے کی ضرورت نہیں رہی۔ * جدید نوٹسز: اب ریونیو عدالتوں کے نوٹس اور سمن واٹس ایپ (WhatsApp)، SMS، فون کال اور ای میل کے ذریعے بھی موصول ہوں گے۔