@s.r.khan418: سالانہ تقریبِ یومِ سرپرستان — جامعہ اسلامیہ فریدیہ، بند روڈ لاہور 🌹 4 اکتوبر بروز اتوار جامعہ اسلامیہ فریدیہ، بند روڈ لاہور میں تقریبِ یومِ سرپرستان کا ایک شاندار اور پُروقار انعقاد ہوا۔ یہ خوبصورت تقریب اساتذۂ کرام کی محنت، شفقت اور طلبہ کی بہترین تربیت کا حسین منظر پیش کر رہی تھی۔ اساتذہ کی مخلصانہ کاوشیں ہی وہ چراغ ہیں جو نسلوں کے مستقبل کو علم، اخلاق اور کردار کی روشنی عطا کرتی ہیں۔ ✨ اساتذہ کرام کو خراجِ تحسین اللہ تعالیٰ ہمارے اساتذہ کی محنتوں کو قبول فرمائے، انہیں صحت و سلامتی عطا فرمائے اور ان کے علم و تربیت میں برکت عطا فرمائے آمین جامعہ اسلامیہ فریدیہ — علم، تربیت اور کردار کا حسین سنگم۔ #جمعیت_ایک_نظریہ_ہے_اپنالیجئے