@w.a.l.i.01: کبھی کبھی انسان تھک کر خاموش نہیں ہوتا، بلکہ اس لیے خاموش ہو جاتا ہے کہ اُسے یقین ہو جاتا ہے کہ اُس کے الفاظ اب کسی کے لیے معنی نہیں رکھتے۔ 🥀 وہ بہت کچھ کہنا چاہتا ہے، بہت سے سوال پوچھنا چاہتا ہے، مگر پھر دل خود ہی کہتا ہے کہ جسے ہماری خاموشی محسوس نہیں ہوئی، اُسے ہماری فریاد کیا محسوس ہوگی۔ وقت کے ساتھ انسان بدلتا نہیں، بس لوگوں کو پہچاننا سیکھ جاتا ہے۔ پھر وہ ہر مسکراہٹ کو محبت، ہر وعدے کو سچ اور ہر تعلق کو ہمیشہ کا رشتہ نہیں سمجھتا۔ کچھ لوگ زندگی میں صرف سبق بن کر آتے ہیں، اور کچھ یادیں ایسی دے جاتے ہیں جنہیں انسان چاہ کر بھی بھلا نہیں پاتا۔ 🍂 اب نہ کسی سے شکوہ ہے، نہ کسی سے شکایت… جو اپنا تھا، وہ دل میں رہے گا، اور جو چھوڑ گیا، اُسے دعاؤں کے ساتھ جانے دیا۔ کیونکہ ہر تعلق کو بچانا ضروری نہیں ہوتا، کبھی کبھی خود کو بچانا بھی ضروری ہوتا ہے۔ 🤍🥀 #fyp #foryou #viral #trending #tiktokviral