@immuhammadsohailafridi: لانگ مارچ بالقسط - تیسرا دن وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کا کوہاٹ روانگی کے موقع پر یونیورسٹی چوک میں لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب وزیراعلیٰ نے کوہاٹ کے غیرت مند عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے جوش و جذبے کو سلام پیش کیا۔ کہا کہ یہ وہ جذبہ اور حب الوطنی ہے جسے ہمیشہ نشانہ بنایا جاتا ہے۔ انہوں نے کارکنان سے کہا کہ ان کا وزیراعلیٰ کسی سے نہیں ڈرتا اور پختونخوا کے جوان بھی کسی سے نہیں ڈرتے۔ اپنے مطالبات کا مسودہ سوشل میڈیا پر جاری کر دیا ہے، اگر ایک بھی نکتہ غیر قانونی یا غیر آئینی ہوا تو لانگ مارچ منسوخ کر دیں گے۔ پاکستانیو کو معلوم ہے کہ لانگ مارچ پر کیوں مجبور ہوئے؛ وزیراعلیٰ بننے کے بعد ہر دروازہ کھٹکھٹایا اور تمام جمہوری، آئینی و قانونی راستے اختیار کیے، بار بار پوچھا کہ اب کون سا راستہ باقی رہ گیا ہے۔ جعلی وزیراعظم سے فون پر عمران خان سے ملاقات کرانے کا کہا، جس پر جواب ملا کہ پوچھ کر بتاؤں گا۔ صوبائی اسمبلی سے ملاقات کے حق میں قرارداد منظور ہوئی، چیف جسٹس آف پاکستان سے بھی درخواست کی، مگر ملاقات نہ ہوئی۔ ان کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے سلام لینا بھی گوارا نہیں کیا۔ سپریم کورٹ کے تین ججز نے عمران خان کا شفا انٹرنیشنل اسپتال میں علاج کرانے کا حکم دیا، مگر اس پر عمل نہیں ہوا۔ جہاں انصاف کی توقع ہو مگر انصاف نہ ملے، وہاں آئین پرامن احتجاج کی اجازت دیتا ہے۔ اسی لیے جنوبی ریجن سے پرامن احتجاج شروع کیا، نہتے اور پرامن طریقے سے اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں گے۔ عمران خان کا علاج اور ملاقات غیر آئینی نہیں، انصاف کے ذریعے رہائی غیر آئینی نہیں؛ ججز کیسز کیوں نہیں سن رہے، کیسز سنیں تو عمران خان ایک گھنٹے میں باہر ہوں گے۔ ان کے مطابق عمران خان نے کوئی جرم نہیں کیا، بلکہ پاکستان اور دنیا کی طاقتور قوتوں کو ’’ایبسلوٹلی ناٹ‘‘ کہا، اسی وجہ سے جیل میں ہیں۔ کہ عمران خان کی مقبولیت سے خوفزدہ عناصر انہیں باہر نہیں آنے دینا چاہتے۔ عدالتیں، اسمبلیاں اور ادارے عوام کے ٹیکس کے پیسے سے چلتے ہیں، اس لیے راج بھی عوام کا ہونا چاہیے۔ اگر عدالتیں انصاف نہیں کریں گی تو عوام سڑکوں پر انصاف کریں گے۔ عوام نے سڑکوں پر نکلنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور جب پورا صوبہ و ملک نکلے گا تو کسی کو سر چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی۔ ہمیشہ مذاکرات اور بات چیت سے مسائل حل کرنے کی بات کی، مگر سیاسی مذاکرات کے دوران اپنی کرسی بچانے کے لیے پشتون کے سر کا سودا کرنے کی سوچ ناقابلِ قبول ہے۔ پختونوں کے سر کا سودا نہ پہلے قبول تھا، نہ اب ہے اور نہ کبھی ہوگا۔ عوام چاہتی ہے کہ مسائل صوبائی حکومت کی پالیسی سے حل ہوں، اس لیے وہ پالیسی دے رہے ہیں۔ 22 سال سے آپریشن پر آپریشن اور ڈرون پر ڈرون ہو رہے ہیں مگر دہشتگردی ختم نہیں ہوئی۔ ان کے مطابق صوبائی حکومت کی پالیسی سے 100 دن میں امن قائم کیا جا سکتا ہے۔ خیبرپختونخوا کے عوام نے پاکستان کے لیے 80 ہزار سے زائد جانیں قربان کی ہیں۔ وزیراعلیٰ نے وزیراعلیٰ پنجاب کے اس بیان پر بھی تنقید کی جس میں مبینہ طور پر بھارت کے بجائے دیگر تین صوبوں سے خطرے کی بات کی گئی۔ انہوں نے کارکنان کو خبردار کیا کہ انتشار کی طرف لے جانے کی کوششیں ہوں گی، مگر سب نے پرامن رہنا ہے۔ لانگ مارچ کا پلان پہلے پشاور کا تھا، مگر اب پہلے خیبر جائیں گے اور اس کے بعد پشاور جائیں گے۔ 27 ستمبر سے 4 اکتوبر کی تاریخ تبدیل کرنے پر ہونے والی پریس کانفرنسوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جب اسلام آباد جانے کا فیصلہ کریں گے تو کوئی نہیں روک سکے گا۔ ان کے مطابق انہیں تکلیف 27 ستمبر سے 4 اکتوبر کی تاریخ تبدیل کرنے اور اب ٹیسٹ میچ کی وجہ سے ہو رہی ہے۔ 2018 سے 2022 تک یہاں امن تھا اور عمران خان کسی کی غلامی نہیں کر رہے تھے۔ عمران خان کو باہر لانا اور وزیراعظم بنانا ہے، عمران خان وزیراعظم ہوں گے تو ترقی اور خوشحالی بھی آئے گی۔ ان کے مطابق موجودہ دور ختم ہونے والا ہے اور نیا دور شروع ہونے والا ہے۔ وزیراعلیٰ نے عمران خان کی صحت سے متعلق حالیہ اطلاعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی صحت کے ساتھ کھلواڑ کیا جا رہا ہے۔ اگر عمران خان کو کوئی نقصان پہنچا تو جیل انتظامیہ، وزیراعظم اور دیگر متعلقہ ذمہ دار براہِ راست ذمہ دار ہوں گے۔

Sohail Afridi
Sohail Afridi
Open In TikTok:
Region: PK
Tuesday 06 October 2026 13:26:35 GMT
135327
33909
2419
360

Music

Download

Comments

sajjad_armani11
𝗦 𝗔 𝗝 𝗝 𝗔 𝗗_🌸 :
یا اللّٰہ وقت کے فرغونوں سے لڑنے والا سہیل آفریدی کی مدد فرما
2026-10-06 13:32:07
253
jawad.jani791
🕊️جــــــــــــانی🍂 :
اللہ دی ہاری صوبہ لہ ستا غوندی لیڈر ورکی❤️
2026-10-06 13:30:48
120
soul.mate177
♥♥♥♥ :
Darty tu hain ya log😂😂😂😂😂 Absolutely right 🥰🥰🥰
2026-10-06 13:38:40
33
alonealone2007
Mano Jutt :
❤️❤️صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ❤️
2026-10-06 13:31:41
57
uzair.khan4614
✨💫 F K ✨💫 :
only Imran Khan 🦁
2026-10-06 13:33:12
28
khan681891
khan681891 :
Imran khan ❤️❤️❤️❤️
2026-10-06 13:30:42
22
fazal1malik
⚡M-A-L-I-K⚡ :
inshallah فاتح ہو گی
2026-10-06 13:31:19
63
iamreadyforu1
I am Ready For You :
Mashallah great leader Imran khan Zindabad
2026-10-06 13:55:19
2
ptiqueen555
𝙋𝙏𝙄 𝙌𝙪𝙚𝙚𝙣 👑 :
proud of you khan
2026-10-06 13:34:42
8
happy__a2
️ :
King 👑💖
2026-10-06 13:33:22
14
tanveerchanida680
Tanveer chandia :
804
2026-10-06 13:32:03
10
wattakhel618
🏴‍☠️❤️‍🔥Ãryaن khaن❤️‍🔥🏴‍☠️ :
Mashallah 🦋
2026-10-06 13:37:15
30
sanagaming459
Syed bacha 💓 :
CM SEB zindabad proud of you 😗❤️[Heartwarming][Crown][Wilted rose]
2026-10-06 14:36:05
1
raja_chanhio_6619
Raja chanhio :
sab Dua Imran Khan Bahar aae jail se sab Ameen bolo [Heartwarming]
2026-10-06 13:31:46
1
ahmed.00127
ahmed007 :
Khan zindabad 🌹🌹🌹
2026-10-06 13:35:15
4
anwarsabanwarsab3
anwarsabanwarsab :
Imran Khan
2026-10-06 13:31:17
19
itsziaofficial0
ITS ZIA OFFICIAL :
I LOVE IMRAN KHAN
2026-10-06 13:39:28
3
salman.khan.1150
salman.khan.1150 :
king 👑
2026-10-06 13:35:57
5
raees3666
RaEEs🚩 :
Imran Khan zindabad Sohail afridi zindabad ♥️♥️
2026-10-06 13:31:25
34
alyankhan5154414
ALYAN KHAN :
king
2026-10-06 13:34:49
34
pindiprincess47
poshtoon🦁 :
Masha Allah
2026-10-06 13:29:28
32
irhaali_28
♧𝐼𝑟𝒉𝑎 𝐴𝑙𝑖♥ :
اردو بولا کریں سی ایم صاحب ہمیں سمجھ نہیں آتی ۔
2026-10-06 13:38:25
16
waqarchandia23
Waqar Chandia🇵🇰🇵🇰 :
mashallah bahi khan sahib ❤️❤️
2026-10-06 13:34:45
16
deepseek8044
Unknown :
افریدیانو راج دے ۔ 👌
2026-10-06 13:38:39
23
To see more videos from user @immuhammadsohailafridi, please go to the Tikwm homepage.

Other Videos


About