@abdullahch2050: "میں نے پہلے بھی کہا ہے کہ ہم اپنے ہمراہ قرآن لے کر آئیں گے، ہمارے سر پر قرآن رکھا ہوگا۔ خدانخواستہ ہم ایسے نہیں ہیں کہ ہمیں انسانی جان کی قدر و قیمت نہ ہو۔ ہمارے سامنے جن پولیس اہلکاروں یا سیکیورٹی فورسز کو کھڑا کیا جائے گا، وہ سب ہمارے بھائی ہیں اور آنے والے بھی انہی کے بھائی ہیں۔ کون یہ برداشت کرے گا کہ کوئی بے گناہ مارا جائے؟ ہمارا تو یہ کہنا ہے کہ ہم پھولوں کے ہار لے کر آئیں گے اور اپنے بھائیوں کے گلے میں ڈالیں گے۔ اگر کوئی ہمیں تھپڑ بھی مارے گا تو ہم اس کا ماتھا چومیں گے۔ ہم یہ ثابت کریں گے کہ ہم اس وطن کے باوفا بیٹے ہیں، ہم امن و بہتری کے خواہاں ہیں، پاکستان کو آگے لے جانا چاہتے ہیں اور ملک میں قانون کی حکمرانی (رول آف لا) چاہتے ہیں۔" وائس چیئرمین تحریک تحفظ آئین پاکستان, قائد حزب اختلاف سینٹ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس