@media.cell.uom: جامعہ ملاکنڈ کی پہلی ایلومنائی ری یونین، سابق طلبہ کا بھرپور اجتماع جامعہ ملاکنڈ میں پہلی ایلومنائی ری یونین منعقد ہوئی، جس میں جامعہ کے سابق طلبہ کے علاوہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد ادریس، پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر میر اعظم خان، رجسٹرار ڈاکٹر حیات اللہ خان یوسفزئی، ڈینز، پروفیسرز، فیکلٹی ممبران اور طلبہ نے شرکت کی۔ تقریب کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد ادریس نے کی۔ اس موقع پر سابق طلبہ نے اسٹیج پر آ کر جامعہ میں گزارے ہوئے اپنے یادگار ایام، تعلیمی تجربات اور جامعہ کی جانب سے ان کی علمی و پیشہ ورانہ تربیت میں ادا کیے گئے کردار پر اظہارِ خیال کیا۔ سابق طلبہ نے جامعہ سے اپنی وابستگی برقرار رکھنے اور اس کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔ ری یونین کے دوران سابق طلبہ کی جانب سے جامعہ اور ایلومنائی ایسوسی ایشن کے لیے مختلف تعاون اور اقدامات کا اعلان کیا گیا، جن میں عطیات، مستحق طلبہ کے لیے وظائف، روزگار کے مواقع، مفاہمتی یادداشتوں (MoUs) اور مختلف اداروں کے ساتھ تعلیمی و پیشہ ورانہ تعاون شامل ہے۔ اس موقع پر یونیورسٹی آف ملاکنڈ ایلومنائی ایسوسی ایشن (UOMAA) کے آئندہ کابینہ انتخابات کے حوالے سے بھی شرکاء کو بریفنگ دی گئی۔ انہیں کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ، نامزدگی کے طریقہ کار، اہلیت کے تقاضوں اور انتخابی عمل کے مختلف مراحل سے آگاہ کیا گیا۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد ادریس نے اپنے خطاب میں سابق طلبہ کی شرکت اور جامعہ کے لیے ان کے تعاون کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ سابق طلبہ کسی بھی تعلیمی ادارے کا اہم اثاثہ ہوتے ہیں اور ان کے تجربات اور صلاحیتوں سے جامعہ کی ترقی کے لیے استفادہ کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے جامعہ اور ایلومنائی کے درمیان روابط مزید مضبوط بنانے پر زور دیتے ہوئے یقین دلایا کہ آئندہ بھی ایسی تقریبات کو باقاعدگی اور بہتر انداز میں جاری رکھا جائے گا۔ تقریب کے اختتام پر سابق طلبہ کے ساتھ گروپ فوٹو بنائی گئی، جبکہ بعد ازاں سابق طلبہ اور معزز مہمانوں کے ساتھ بھی اجتماعی تصویر بنائی گئی۔.

University of Malakand
University of Malakand
Open In TikTok:
Region: PK
Tuesday 06 October 2026 13:47:26 GMT
3982
145
10
6

Music

Download

Comments

zakir.usman198
Zakir Usman :
♥️♥️♥️
2026-10-06 15:40:29
1
ahmadhussain716
Ahmad Hussain :
mashallah 💕
2026-10-06 16:53:03
0
sudais80400
Peter-:) :
❤️❤️❤️
2026-10-06 14:45:21
2
kashii_.13
𝐊𝐀𝐒𝐇𝐈𝐅 یُوسَفزئی :
🌸🌸🌸
2026-10-06 13:57:08
1
isami1710
×͜×HuMaNiSt🌸 :
❣️❣️❣️
2026-10-06 15:23:49
1
asadjamal0143
AsāD JāMāL KhAttāk🇹🇷 :
[Twin hearts][Twin hearts][Twin hearts]
2026-10-06 15:00:19
0
kamran.khan32665
kamran DANISAK47 :
🥰🥰🥰
2026-10-06 16:28:49
0
atscommandotariq.aziz92
ATSگمنام سپاہی ۔T.I :
💕💕💕
2026-10-06 16:11:47
0
muhib4326
muhib ullah :
🥰🥰🥰
2026-10-06 17:34:29
0
hussainsadamorakz
Hussain orakzai :
🥰🥰🥰
2026-10-06 22:21:31
0
To see more videos from user @media.cell.uom, please go to the Tikwm homepage.

Other Videos


About