@mubashirhassanrumi1: مستقبل کے معمار ایک خوبصورت پیغام، ایک شاندار پرفارمنس الحکمت ایجوکیشن اکیڈمی جغور کے طلبہ و طالبات نے اسٹیج پر آ کر مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ کرداروں کو خوبصورتی سے پیش کیا۔ کسی نے فوجی بن کر وطن کی حفاظت کا عزم دکھایا، کسی نے عالمِ دین بن کر قرآنِ کریم کی تعلیم دینے کا پیغام دیا، جبکہ کسی نے ڈاکٹر، انجینئر، پولیس افسر اور دیگر اہم شعبوں کے کردار نبھاتے ہوئے اپنے مستقبل کے خوابوں کی عکاسی کی۔ یہ خوبصورت پرفارمنس اس بات کا پیغام ہے کہ آج کے یہ بچے ہی کل کے ڈاکٹر، انجینئر، اساتذہ، علما، فوجی، پولیس افسر اور ملک کے ذمہ دار شہری بنیں گے۔ بچوں کے خواب، ہمارا روشن مستقبل!