@khidmat94: شعبہ خدمتِ خلق پاکستان کل بروز سوموار ایثار دسترخوان بہاولپور پر تیرہ سالہ مسئول انس منظور اپنے دوستوں کو ساتھ لے کر تشریف لائے۔ انہوں نے خدمتِ خلق کے اس کارِ خیر میں اپنا حصہ ڈالا۔ ہم انس منظور اور ان کے تمام دوستوں کا تہہِ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ ان کی اس نیک کاوش کو قبول فرمائے، ان کے وقت اور جذبے میں برکت عطا فرمائے اور انہیں ہمیشہ انسانیت کی خدمت کرنے کی توفیق دے۔ آمین۔ خدمتِ خلق وہ عمل ہے جو دلوں کو جیت لیتا ہے، جو دوسروں کے کام آئے، وہی زندگی کا حق ادا کرتا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ شعبہ خدمتِ خلق بہاولپور