@ehsaas11211: پھر میں نے بحث چھڈ دِتّی، کیونکہ سامنے والا صرف جتنا چاہندا سی، سمجھنا نہیں۔ حالانکہ میں نے سمجھانے میں اپنی عمر کا ایک حصہ لگا دیا تھا۔ کتنے سال ایک ہی بات کو نئے لفظوں میں کہتا رہا۔ کبھی دلیل دی، کبھی صفائی، کبھی خاموشی اختیار کی، اور کبھی اپنے ہی لہجے کو نرم کیا کہ شاید بات دل تک پہنچ جائے۔ پھونک پھونک کے قدم رکھتا رہا، صرف اس لیے کہ رشتہ بچا رہے۔ مجھے اپنی بات جتانی نہیں تھی، مجھے وہ چاشنی بچانی تھی جو کبھی ہمارے رشتے میں محبت کا ذائقہ ہوا کرتی تھی۔ وہ بحث کرتا، میں سمجھاتا۔ وہ انکار کرتا، میں دلیل دیتا۔ پھر دلیل ایسی جگہ پہنچتی جہاں انکار کی گنجائش نہیں رہتی، تو وہ اپنی غلطی مان لیتا۔ اور میں پھر خوش ہو جاتا۔ مجھے لگتا، چلو… سمجھ گیا۔ مگر کچھ عرصے بعد وہی غلطی دوبارہ سامنے ہوتی۔ پھر وہی بات، وہی بحث، وہی دلیل، اور آخر میں وہی وقتی اقرار۔ فرق صرف اتنا تھا کہ اس بار مجھے معلوم تھا کہ یہ اقرار کتنا عارضی ہے۔ ایک دن تو عجیب مقام آیا۔ جس بات کو وہ میرے سامنے غلط مان چکا تھا، کچھ وقت بعد اُسی کے غلط ہونے سے انکار کر رہا تھا۔ تب پہلی بار خیال آیا: شاید اسے سمجھنے میں مسئلہ نہیں، اپنی غلطی سمجھنے میں مسئلہ ہے۔ پھر ایک اور حقیقت کھلی۔ اسے سمجھانے والے صرف میں نہیں تھا۔ اور شاید میری بات کی قیمت بھی اُتنی نہیں تھی جتنی اُن لوگوں کی باتوں کی جنہیں وہ اپنے رشتوں میں مجھ سے زیادہ اہم سمجھتا تھا۔ میں اُس کے ساتھ تھا، مگر شاید اُس کے لیے اتنا اہم نہیں تھا کہ میری بات اُس کے اندر دوسری آوازوں سے پہلے پہنچتی۔ یہ احساس کسی بھی بحث سے زیادہ تلخ تھا۔ کیونکہ آدمی تب نہیں تھکتا جب اُس کی بات ماننے سے انکار ہو۔ آدمی تب تھکتا ہے جب اُسے سمجھ آ جائے کہ سامنے والا بات سمجھ تو رہا ہے، بس اپنے مطلب جتنی۔ پھر مجھے اپنی پرانی عادت پر بھی ہنسی آئی۔ میں برسوں سے رشتہ بچانے کے لیے اُسے سمجھاتا رہا، اور وہ شاید ہر بار صرف اپنی جگہ بچانے کے لیے میری بات مانتا رہا۔ میں غلطی کا حل ڈھونڈ رہا تھا، وہ غلطی سے بچنے کا راستہ۔ میں رشتہ سنبھال رہا تھا، وہ اپنا مؤقف۔ اور شاید یہی وہ جگہ تھی جہاں ہم دونوں ایک ہی رشتے میں رہ کر بھی دو الگ چیزیں بچا رہے تھے۔ تب میں نے بحث چھوڑ دی۔ نہ اس لیے کہ میرے پاس دلیل ختم ہو گئی تھی، بلکہ اس لیے کہ مجھے آخرکار سمجھ آ گیا تھا: سمجھانا وہاں تک خوبصورت ہے جہاں سامنے والا سمجھنا چاہتا ہو۔ ورنہ دلیلیں بھی ایک دن صفائیاں لگنے لگتی ہیں۔ اور میں اب کسی ایسے شخص کو اپنی سچائی کی صفائی نہیں دینا چاہتا جس نے میری بات سننے سے پہلے ہی میری اہمیت کا فیصلہ کر لیا ہو۔ بس اتنا سمجھ آیا ہے— کسی کا تمہاری بات مان لینا ضروری نہیں کہ اُس نے تمہیں سمجھ لیا ہو۔ کبھی کبھی انسان غلطی مان لیتا ہے، مگر اپنی عادت نہیں۔ اور پھر تم برسوں سمجھاتے رہو، وہ ہر بار مان لے گا… بس اتنی دیر کے لیے جتنی دیر اسے تمہاری بات ماننے کی ضرورت ہوگی۔

Ehsaas Diaries
Ehsaas Diaries
Open In TikTok:
Region: PK
Tuesday 06 October 2026 15:30:55 GMT
25057
1196
40
375

Music

Download

Comments

user5383631616837
☾𓂃 ₣₳łⱤɎ 𓂃☽ :
hyeee
2026-10-06 15:52:05
1
urwakashaf59
Urwa kashaf 9080 :
good😭😭😭
2026-10-06 20:30:09
1
amina.shaukat7
Amina Shaukat :
اپؑ کا فرمان ہے جھک جانے۔معاف کردینے اور صبر کرنے سے عزت کم ہوتی ہے تو قیامت والے دن مجھ سے لے لینا عزت
2026-10-07 07:17:58
1
yaseentuckshop0
یسین ٹک شاپ ڈومیلی :
جیو
2026-10-06 17:43:01
1
luckyboyl7862
Murshid💓 :
مجھ سے بہتر کوئ کیا ہی سمجھے گا کہ میں نے کیا کیا چھوڑا
2026-10-07 10:28:51
1
maher.king188
🦋 :
😌😥
2026-10-07 08:38:20
1
saabzada91
👑𝕄𝕦𝕣𝕤𝕙𝕚𝕕👑 :
jab ham ne behas chor di to wo jeet gya bhir
2026-10-06 17:13:16
1
saqo506
Rebebillious boy :
پھر یوں ہوا کہ ہم آمنے سامنے ہو کر بھی بہت دور تھے
2026-10-08 00:45:21
1
masoomvicky0
✨💔 i hate love 💔✨😢 :
Belkul 😭😭😭
2026-10-06 16:49:27
1
beshak69
Beshak :
2026-10-06 19:19:35
1
saifurrehman3145
Saifi khokhar :
💖💖💖
2026-10-07 10:57:03
1
tariq.dogar900
Tariq Dogar :
😏♥️🛫🌉💔
2026-10-06 15:40:48
1
fahad_jutt84
Fahad جٹ 😍 :
💯
2026-10-06 15:39:14
1
aanish.com12345
کیانی01.🫀 :
🥹✅💯
2026-10-06 16:18:34
1
m.asim334
Asim :
💔💔💔💔
2026-10-07 02:43:56
1
saabzada91
👑𝕄𝕦𝕣𝕤𝕙𝕚𝕕👑 :
🥺🥺🥺
2026-10-06 17:12:51
1
adnan.jutt17390
Khushal Ahmad 🌷🌹🌺🏵️ :
🥰🥰🥰
2026-10-06 18:10:18
1
manirajpoot547
Mani :
🥰
2026-10-06 22:20:00
1
muhammad.saood28
Muhammad saood :
😭😭😭
2026-10-07 09:01:24
1
ibrahim2428ali
Ali Raza 2428 :
🥰🥰🥰
2026-10-08 18:08:55
1
To see more videos from user @ehsaas11211, please go to the Tikwm homepage.

Other Videos


About