@expert.x5: تم چاہو تو میں تمہارے قدموں کو چھو لوں، تمہاری محبت میں اپنے غرور تک کو چھوڑ دوں، مگر میری ایک شرط ہے—جب میں جھکوں تو تمہیں اپنی برتری محسوس نہ ہو، میری محبت محسوس ہو۔ میں تمہارے سامنے اس لیے نہیں جھکنا چاہتا کہ تم خود کو مجھ سے اونچا سمجھو، بلکہ اس لیے کہ میرے دل میں تمہاری جگہ بہت بلند ہے۔ میری عاجزی کو اپنی فتح مت سمجھنا، یہ تو اس محبت کی شدت ہے جس نے مجھے تمہارے سامنے بے خوف اور بے غرور کر دیا ہے۔ بس جب کبھی میں تمہارے قدموں تک آؤں، تو مجھے یوں دیکھنا جیسے کوئی تمہیں اپنی دنیا سمجھ کر تمہارے سامنے آیا ہو—نہ کہ کوئی ہارا ہوا شخص تمہارے سامنے جھکا ہو۔ تمہیں میرا جھکنا نہیں، میری محبت محسوس ہونی چاہیے۔