@rehnumanews: پاکستانی افواج نے مقامی طور پر تیار کردہ کروز میزائل 'فتح-4' (Fatah-IV) کے توسیعی اور جدید ترین ورژن کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جدید ایویونکس اور نیویگیشن سسٹم سے لیس یہ میزائل سسٹم طویل فاصلے تک انتہائی درستگی اور مہلک صلاحیت کے ساتھ اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ صدرِ مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور چیف آف ڈیفنس فورسز سمیت عسکری قیادت نے اس اہم دفاعی کامیابی پر سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد پیش کی ہے۔ پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں اور آئی ایس پی آر کے اعلامیے کی تفصیلات کے لیے دیکھیے رہنما نیوز۔ #RehnumaNews #Fatah4 #PakistanArmy #ISPR #MissileTest