میرا سب کچھ اجڑ گیا! مجھے سمجھ نہیں آتا کہ اب میں اس ٹوٹے ہوئے دل اور زخمی جگر کو لے کر کہاں جاؤں؟ تمہارے جانے کے بعد یہ آنکھیں اتنی ویران ہو گئی ہیں کہ ان کا کوئی ٹھکانہ نہیں رہا۔تم تو زمانے کی مجبوریوں کا بہانہ بنا کر اتنی آسانی سے بدل گئے، لیکن کبھی سوچا کہ تمہارے بعد میری ان اداس شاموں اور سحر کا کیا ہوگا؟ اب نہ کوئی منزل باقی ہے اور نہ ہی کوئی راستہ۔ آخر مجھے یوں چھوڑ کر تمہیں کیا مل گیا؟تم تو راہیں جدا کر کے رخصت ہو گئے، پر مجھے اس ادھورے سفر پر اکیلا چھوڑ دیا۔ روتے روتے میری آنکھیں اب پتھرا چکی ہیں، آنسو بھی تھک گئے ہیں... پر ان ویران آنکھوں میں جو گہرا درد چھپا ہے، میں اس کا کیا کروں؟ 😭💔😭