لاحاصل کی خلش کا کوئی مرہم نہیں ہوتا۔۔۔
کچھ خواہشیں ہاتھ کی لکیروں میں نہیں، صرف سانسوں کی روانی میں بس جاتی ہیں۔ وہ پوری تو نہیں ہوتیں، مگر ختم بھی کبھی نہیں ہوتیں۔
انسان دنیا کے ہجوم میں مسکراتا ہے، زندگی کے روز مرہ کام نمٹاتا ہے، لیکن تنہائی کے کسی ناگہاں لمحے میں جب وقت ٹھہرتا ہے، تو ماضی کا ایک بند دروازہ خود بخود کھل جاتا ہے۔
پھر ایک خاموش "کاش" دل کے صحرا میں گونجتی ہے؛ "اگر تب ایسا نہ ہوتا۔۔۔ تو شاید آج ایسا ہوتا۔" یہ وہ موڑ ہے جہاں انسان اپنی ہی یادوں کے روبرو بیٹھ کر ہار جاتا ہے۔
حقیقت۔۔۔ یہی ہے کہ لاحاصل کی خلش کا کوئی علاج نہیں ہوتا، یہ خاموش دیمک کی طرح اندر ہی اندر وجود کو کھوکھلا کرتی رہتی ہے۔ انسان باہر سے کتنا ہی مکمل کیوں نہ نظر آئے، لیکن جو خواہشیں ادھوری رہ جائیں، وہ اسے اندر سے پورا نگل جاتی ہیں۔۔۔!!!
2026-10-06 17:38:36
0
M SHAHZAD :
❣️❣️❣️
2026-10-06 18:50:45
0
MUDASSAR ABASS 127 :
❤️❤️
2026-10-06 17:54:08
0
AFTAB RASOOL :
[Heartwarming][Heartwarming][Heartwarming]
2026-10-06 17:45:35
0
Akhtar khan :
[Gesture OK][Gesture OK][Gesture OK]
2026-10-06 17:38:57
0
LOVE IS LIFE ❤️😘🥰 :
💙💙
2026-10-06 17:40:03
1
To see more videos from user @isblive_07, please go to the Tikwm
homepage.