@love_deserve_you: پسندیدہ شخص کا بچھڑنا زندگی کے سارے شوق کھا جاتا ہے۔۔۔ محبت جب دل میں گھر کرتی ہے، تو انسان کی پوری کائنات ایک شخص کے گرد گھومنے لگتی ہے۔ اس کی مسکراہٹ سے صبح ہوتی ہے اور اس کی گفتگو سے شام ڈھلتی ہے۔ پھر جب وہی پسندیدہ شخص اچانک بچھڑ جائے، تو وہ صرف خود نہیں جاتا، بلکہ اپنے ساتھ ہماری زندگی کے سارے رنگ، سارے شوق اور ساری خواہشیں بھی لے جاتا ہے۔ اس کے جانے کے بعد دنیا اپنی جگہ قائم رہتی ہے، لوگ ہنستے مسکراتے ہیں، دن گزرتا ہے اور رات آتی ہے، لیکن ہمارے اندر جیسے سب کچھ ٹھہر جاتا ہے۔ وہ چیزیں جو کبھی دل کو بہت لبھاتی تھیں، جن کاموں کو کرنے کا جنون ہوتا تھا، وہ سب اچانک بے معنی لگنے لگتی ہیں۔ چائے کی پیالی ہو، بارش کا موسم ہو، یا کوئی پسندیدہ گیت — ہر چیز میں ایک اداسی سی گھل جاتی ہے۔ کسی کے بچھڑنے کا دکھ صرف ایک انسان کو کھونے کا دکھ نہیں ہوتا، یہ اپنے ہی ایک حصے کو ہمیشہ کے لیے گنوا دینے کا ماتم ہوتا ہے۔ انسان زندہ تو رہتا ہے، سانس بھی لیتا ہے، پر وہ اندر سے اتنا خالی ہو جاتا ہے کہ پھر کوئی نیا شوق، کوئی نئی خوشی اس خالی پن کو بھر نہیں پاتی۔ زندگی بس ایک رسمی سفر بن کر رہ جاتی ہے، جہاں ہم چلتے تو ہیں، مگر منزل کا شوق ختم ہو چکا ہوتا ہے۔ #fypシ゚ #fypageシ #fypシ゚viralシ#repost🥀my🥀vedio🥀 #tiktokpakistan
دنیا میں سخت آزمائش پسندیدہ شخص کی ہوتی ہے
پسند اگر جدق ہو جائے تو بینائی چلی جاتی ہے اور دل بیمار پڑ جاتا ہے۔😭
2026-10-08 19:46:16
1
Hunxa :
پسندیدہ شخص کا بچھڑنا زندگی کے سارے شوق کھا جاتا ہے۔۔
ye snd kr dy plz
#Love Deserve YoU
2026-10-07 09:00:14
1
jawad3276 :
abe he sabar aa raha tha aur pir ya video dak li 😢
2026-10-06 21:58:55
2
Ayaz Ahmed Ogahi :
جو کہتے ہیں نہ کہ کسی کے چھوڑ جانے سے کوئی مرتا نہیں تو ان سے میں عرض کرنا چاہتا ہوں کہ مر جانا فقط روح پرواز کر جانا نہیں ہوتا احساسات کا ختم ہونا مسکراہٹیں بھول جانا زندگی کی رنگینیاں بے رنگ لگنا قہقہوں سے وحشت ہونا اکیلے پن کو مقدر کرنا خاموشی کو دل سے لگانا کیا یہ سب مرنے کے مترادف نہیں ؟
روح نکل جائے تو درد سے جان چھوٹتی ہے مگر خدا کی قسم جیتے جی مرنا بہت عذاب دہ ہوتا ہے
سانسیں تو چلتی ہیں روح باقی ہوتی ہے جسم بھی ہوتا ہے مگر نہ زندگی ہوتی ہے نہ زندہ رہنے کی لگن
پھر زندگی گزاری جاتی ہے جی تو نہیں جاتی کیا یہ والی موت روح کے نکل جانے والی موت سے زدہ تکلیف دہ نہیں ؟
کیا ایسے جییے جانے کو موت نہیں کہتے
2026-10-08 17:14:10
1
🔥عرفان آفریدی🔥 :
💖💖💖
2026-10-07 06:53:31
1
Hunxa :
💔💔🔥💔💔
2026-10-07 07:05:47
1
umair bhatti you too 2027 :
🥰🥰🥰
2026-10-07 06:32:27
1
Umair Bhatti :
🥰🥰🥰
2026-10-07 05:26:16
1
Haris Khan :
[Heartwarming]
2026-10-07 04:10:18
1
Umair Bhatti :
😳😳
2026-10-08 05:50:15
1
To see more videos from user @love_deserve_you, please go to the Tikwm
homepage.