@emaan_fatima04: 💔💔💔نہ جانے کہاں اُسے مشکل پیش آئی…؟ میں نے تو رابطے کے علاوہ کبھی کچھ نہیں مانگا تھا۔ نہ اُس سے دنیا مانگی، نہ اُس کے نام کی کوئی جاگیر، نہ ہر لمحہ اُس کا ساتھ مانگا، نہ یہ ضد کی کہ وہ ہر وقت میرے لیے حاضر رہے۔ میں نے تو بس اتنا چاہا تھا کہ مصروف دن کے کسی ایک لمحے میں وہ مجھے یاد کر لے… کبھی خود سے پوچھ لے کہ "پتہ نہیں وہ کیسا ہوگا؟" اور پھر دو لفظ لکھ دے۔ کبھی میری خاموشی محسوس کر کے پوچھ لے، کبھی میری اداسی اُس کے دل پر دستک دے، اور کبھی بنا کسی وجہ کے بس یہ کہہ دے، "بات کرو، تمہاری آواز سننے کو دل چاہ رہا ہے۔" میری خواہشیں شاید دنیا کی نظر میں بہت معمولی تھیں، مگر میرے لیے وہی پوری دنیا تھیں۔ مجھے اُس کے مہنگے تحفے نہیں چاہیے تھے، مجھے اُس کی لمبی لمبی باتیں بھی نہیں چاہیے تھیں، مجھے تو صرف اُس کا مسلسل احساس چاہیے تھا… یہ یقین چاہیے تھا کہ چاہے دنیا کتنی بھی مصروف ہو جائے، چاہے دن کتنا ہی مشکل کیوں نہ ہو، مگر اُس کے دل کے کسی کونے میں میرا نام اب بھی موجود ہے۔ میں نے کبھی نہیں کہا کہ میرے لیے سب کچھ چھوڑ دو… بس اتنا کہا تھا کہ مجھے چھوڑ کر مت جاؤ۔ میں نے کبھی یہ نہیں چاہا کہ وہ اپنی پوری دنیا میرے نام کر دے، بس اتنا چاہا تھا کہ اپنی دنیا میں میرے لیے ایک چھوٹی سی جگہ محفوظ رکھے۔ مگر شاید محبت میں سب سے مشکل چیز یہی ہوتی ہے… کسی کے لیے چند لمحے نکالنا۔ وہ شخص جس کے ایک پیغام کا میں گھنٹوں انتظار کر سکتا تھا، اُس کے لیے شاید میرا ایک پیغام بھی کبھی کبھی بہت زیادہ ہو جاتا تھا۔ میں سوچتی رہا، شاید مصروف ہوگی… شاید پریشان ہوگی… شاید حالات ٹھیک نہیں ہوں گے… شاید کل خود بات کرے گا… اور اسی "شاید" کے سہارے میں نے کتنی راتیں خاموشی میں گزار دیں۔ میں نے اُس کی ہر خاموشی کو اُس کی مجبوری سمجھا، ہر دوری کو حالات کا نام دیا، ہر بدلتے رویے کے لیے اپنے دل میں کوئی نہ کوئی بہانہ بنا لیا… کیونکہ جسے ہم سچے دل سے چاہتے ہیں نا، اُس کے خلاف حقیقت مان لینا سب سے مشکل کام ہوتا ہے۔ پھر ایک دن احساس ہوا کہ مسئلہ مصروفیت نہیں تھی، مسئلہ وقت کی کمی نہیں تھی… مسئلہ شاید ترجیح کا تھا۔ کیونکہ انسان اُس کے لیے وقت نکال ہی لیتا ہے جس سے بات کرنے کو اُس کا دل چاہے۔ اور میں تو صرف رابطہ مانگتا رھا… وہ بھی ایسا رابطہ جس میں مجھے بار بار یہ محسوس نہ ہو کہ میں کسی کی زندگی میں زبردستی موجود ہوں۔ آج بھی کبھی کبھی دل پوچھتا ہے، آخر میری طلب میں اتنی زیادتی کہاں تھی؟ میں نے تو صرف تمہاری توجہ مانگی تھی، تمہارا وقت نہیں چھینا تھا۔🥺❤️🩹 ViRaL DeaR TikTok team views problem #emaan_fatima04 #viral #forupage #growaccount #1million
mn b yhi chati thi wallah khuda gawah h os kbhi shsas tk ni hwa 6 sal one sieded osny mjy block krdea shadi hogae oski b aor mjy pta vo kbhi ni ay ga [Crying][Crying]
2026-10-07 15:46:43
1
Lostسنی🥀 :
🎀🥀
2026-10-07 09:19:55
1
Queen 👑 :
hyeee ❤️🩹
2026-10-07 17:55:21
0
𝐓ѻx𝘪c♦⪼ :
😭😩
2026-10-07 01:00:52
0
♡︎𝐀𝐔𝐑𝐀_𝐆𝐈𝐑𝐋 :
caption plz
2026-10-07 06:36:32
2
ع🥂 :
❤️🩹🥺
2026-10-06 22:44:40
1
😥ماں تیری لاڈلی بکھر گئی ہے💔 :
🥺🥺
2026-10-07 09:34:18
1
To see more videos from user @emaan_fatima04, please go to the Tikwm
homepage.