@imdadkhan1283: رحیم یار خان: نواحی علاقے شیخ واہن کے ایک نجی ہسپتال میں خاتون کا مبینہ طور پر آپریشن ادھورا چھوڑنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ متاثرہ خاتون ممتاز بی بی کے مطابق آپریشن کے بعد انہیں شدید تکلیف اور بلیڈنگ کا سامنا کرنا پڑا، جس پر تشویشناک حالت میں شیخ زید ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں انہیں خون کی متعدد بوتلیں لگائی گئیں اور دو روز تک آئی سی یو میں زیرِ علاج رہیں۔ ممتاز بی بی نے ڈاکٹر اعجاز، ڈاکٹر وسیم اور ڈاکٹر عمر کے علاج کے طریقہ کار پر سوالات اٹھاتے ہوئے مبینہ طبی غفلت کا الزام عائد کیا ہے۔ متاثرہ خاتون نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام سے معاملے کا فوری نوٹس لینے، غیرجانبدارانہ تحقیقات اور ہسپتال کا ریکارڈ سامنے لانے کا مطالبہ کیا ہے۔ خاتون کا کہنا ہے کہ اگر طبی غفلت ثابت ہو تو ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔ ##crimenews #AGNNews