@mak_policekp: سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید احمد کے وژن کے مطابق ایس ایچ او تھانہ مچنی گیٹ عثمان خان کا فوری ایکشن، پلاٹ کا غیر قانونی قبضہ واگزار) پشاور ( ) تفصیلات کے مطابق مدعی فرمان اللہ جان نے سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید احمد کو کھلی کچہری کے دوران درخواست دی تھی کہ تھانہ مچنی گیٹ کی حدود میں واقع اس کے پلاٹ پر حمزاہ اور عباس پسران لطیف نے غیر قانونی قبضہ کر رکھا ہے۔ سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید احمد نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملوث ملزمان کے خلاف کارروائی اور پلاٹ کا قبضہ واگزار کرانے کے احکامات جاری کیے۔ ایس پی ورسک ڈویژن طیب جان کی ہدایت پر ڈی ایس پی ورسک سرکل ارباب نعیم حیدر کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ مچنی گیٹ عثمان خان نے دیگر نفری پولیس کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے پلاٹ کا غیر قانونی قبضہ واگزار کرا کے اصل مالک کے حوالے کر دیا۔ درخواست گزار نے بروقت کارروائی پر سی سی پی او ڈاکٹر میاں سعید احمد اور پشاور پولیس کا شکریہ ادا کیا۔#shortsviral #training #shorts