@aftabalampti: یہ 12 نومبر 2025 کا وہ تاریخی دن تھا جب خیبر پختونخوا کی پارلیمانی تاریخ میں پہلی بار اسمبلی کے پلیٹ فارم پر امن جرگہ منعقد ہوا، جس میں تمام پارلیمانی جماعتوں، سول سوسائٹی اور مختلف مکاتبِ فکر کے نمائندوں نے شرکت کی۔ سب نے مل کر دہشت گردی کے خلاف اور خیبر پختونخوا میں پائیدار امن کے قیام کے لیے ایک مشترکہ لائحہ عمل جاری کیا۔ آج جب امن و امان ایک بار پھر قومی گفتگو کا مرکز ہے، تو آئیے اُن کوششوں کو بھی یاد رکھیں جو امن کے لیے کی گئی تھیں، کی جا رہی ہیں اور کی جاتی رہیں گی۔ امن اختلاف سے نہیں، مکالمے، اتفاقِ رائے اور مشترکہ کوشش سے پیدا ہوتا ہے۔