میری سمجھ کے مطابق اگر آپ کاروبار کرتے ہیں تو چھوٹی چھوٹی باتوں کو برداشت کرنا بھی کاروبار کا حصہ ہے۔
مثلاً اگر 10 دن بعد کسی کرسی پر ایک چھوٹا سا داغ لگ گیا، یا کسی دروازے پر ہاتھ کا نشان آ گیا، تو کیا یہ اتنا بڑا مسئلہ ہے کہ اسے ویڈیو بنا کر پورے عوام کو دکھایا جائے اور کہا جائے کہ یہاں کے لوگ ایسے ہیں، ویسے ہیں؟
کاروبار کریں گے تو لوگوں کا آنا جانا ہوگا، چیزیں استعمال ہوں گی، کبھی کوئی چیز خراب بھی ہوگی اور کبھی کوئی چھوٹی موٹی غلطی بھی ہوگی۔ ہر چھوٹی بات کو سوشل میڈیا پر لا کر کسی پورے علاقے کے لوگوں کے بارے میں منفی تاثر دینا مناسب نہیں۔
میری گزارش صرف اتنی ہے کہ اگر کسی ایک شخص سے مسئلہ ہے تو اس سے بات کریں، اگر کسی انتظامیہ سے مسئلہ ہے تو انتظامیہ سے بات کریں، لیکن چند واقعات کو بنیاد بنا کر پورے پختون معاشرے کو بدتمیز، حسد کرنے والا یا برا کہنا درست نہیں۔
پہلے جس جگہ آپ نے کاروبار کیا، وہاں بھی آپ کی ویڈیوز کی وجہ سے لوگوں کے بارے میں منفی تاثر پیدا ہوا۔ اب آپ پشاور آئے ہیں تو اگر یہی سلسلہ جاری رہا تو خدشہ ہے کہ کل کو پورے پشاور کے بارے میں بھی لوگوں کے ذہن میں غلط تاثر پیدا ہو جائے گا۔
اس لیے میری متعلقہ انتظامیہ اور بڑے لوگوں سے گزارش ہے کہ اس معاملے پر بروقت بات کریں اور انہیں سمجھائیں کہ کاروباری اختلافات اور چھوٹی چھوٹی شکایات کو پورے شہر یا پوری قوم کی بدنامی کا ذریعہ نہ بنایا جائے۔
آپ جہاں چاہیں کاروبار کریں، جہاں چاہیں جائیں، یہ آپ کا حق ہے۔ لیکن اپنے ذاتی تجربات یا ناراضی کی وجہ سے اپنے پختون بھائیوں اور کسی پورے شہر کو بدنام نہ کریں۔ اختلاف اپنی جگہ، لیکن پوری قوم کی عزت اپنی جگہ۔
2026-10-07 20:53:08
33
❣️TOOR MAKHE 🍷🫀 :
da khalk sta pa qadar na poyge Allah de ta wakhli [Red heart][Red heart][Red heart] tol pe Ameen o wye
2026-10-07 12:54:19
22
ســرکار الوازیری. PTM :
ایک تو شادی نہیں ہو رہی اوپر سے ان لوگوں نے جینا حرام کر رکھا ہے😁
2026-10-09 16:11:58
6
Amir YaRbAsH haLaK🥰 :
hi dear
2026-10-12 16:53:48
0
khan 804.🇵🇰💕💕💕🇵🇰 :
افسوس ڈیر غلط کار یی کڑے دے
2026-10-07 15:41:55
37
AG~KhaN~BanGasH🥰 :
دا خلق ستا پہ قدر نہ پوھیگی اللہ تعالیٰ
دی تری تا واخلی😅