@qnqofficial3: وزیرِ اعلیٰ سندھ کے معاونِ خصوصی برائے سرمایہ کاری و پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ سید قاسم نوید قمر نے آج صوبائی وزیرِ بلدیات سید ناصر حسین شاہ کی صدارت میں سندھ سیکریٹریٹ میں چائنیز سرمایہ کاروں کے ساتھ منعقدہ اجلاس میں شرکت کی ۔ اجلاس میں میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب ، سیکریٹری بلدیات وسیم شمشاد اور دیگر سینئر حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں سید قاسم نوید قمر نے چینی وفد کو محکمۂ سرمایہ کاری سندھ اور پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ یونٹ کی جانب سے سندھ میں سرمایہ کاری کے لئے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ سندھ میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مفید مواقع موجود ہیں جن سے فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔ سید قاسم نوید قمر نے کہا کہ چائنیز سرمایہ کاری سے صوبے میں جدید ٹیکنالوجی آئے گی اور ہمارے کاریگر جدید ٹیکنالوجی پر کام کے ہنر سے واقف ہونگے ۔