@workerswelfarefund_wwf: سندھ کے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ سے عالمی ادارۂ محنت (ILO) کے ڈائریکٹر جنرل جناب گلبرٹ ایف ہونگبو نے اپنے وفد کے ہمراہ وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی میں ملاقات کی۔ وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانیز و انسانی وسائل کی ترقی جناب چوہدری سالک حسین بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ملاقات میں پاکستان میں محنت کشوں کے حقوق، مزدوروں کی فلاح و بہبود، کام کی جگہوں پر حفاظتی اقدامات، انسانی وسائل کی ترقی اور عالمی ادارۂ محنت کے تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایل او کے ڈائریکٹر جنرل گلبرٹ ایف ہونگبو نے اپنے وفد کے ہمراہ بلوچستان کے گڈانی شپ بریکنگ یارڈ کا بھی دورہ کیا، جہاں انہیں شپ بریکنگ انڈسٹری، محنت کشوں کی صورتحال، پیشہ ورانہ صحت و سلامتی اور مزدوروں کی فلاح و بہبود کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وفاقی سیکرٹری برائے سمندر پار پاکستانیز و انسانی وسائل کی ترقی جناب ندیم اسلم چوہدری اور سیکرٹری ورکرز ویلفیئر فنڈ جناب ذوالفقار احمد بھی آئی ایل او کے ڈائریکٹر جنرل کے ہمراہ گڈانی شپ یارڈ کے دورے میں شریک تھے۔ دونوں افسران نے وزیراعلیٰ سندھ اور آئی ایل او کے ڈائریکٹر جنرل کے درمیان ہونے والی ملاقات میں بھی شرکت کی۔ اس موقع پر پاکستان اور عالمی ادارۂ محنت کے درمیان محنت کشوں کے حقوق کے تحفظ، مزدوروں کے لیے بہتر اور محفوظ کام کے ماحول کی فراہمی اور ورکرز ویلفیئر کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کے لیے تعاون کو فروغ دینے پر بھی زور دیا گیا۔ آئی ایل او کے ڈائریکٹر جنرل گلبرٹ ایف ہونگبو نے پاکستان کے دورے اور متعلقہ اداروں کے ساتھ مفید تبادلہ خیال کو سراہتے ہوئے مزدوروں کی فلاح و بہبود اور محفوظ ورکنگ کنڈیشنز کے فروغ کے لیے عالمی ادارۂ محنت کے تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ #viralvideo #foryoupage #foryou #fyp #foryou @Chaudhry Salik Hussain @Mian Amjad Gadgor 🇵🇰🫡 @Workers union network ®️ @labour @Industries @🇵🇰PML-Q MKD DIVISION PK-23✌️ @Workers Community @Shipyard @Zulfiqar Ahmad