@offlinefeelings04: @𝟐𝟕.𝟎𝟓.𝟐𝟎𝟐𝟒 ᥫ᭡ پھر ہم جیسے بہت ملیں گے، لیکن ہم نہیں ملیں گے، کیونکہ ہر شخص ہماری طرح تمہیں بے غرض محبت نہیں کرے گا۔ تمہیں چاہنے والے بہت آئیں گے، مگر کوئی تمہیں اس شدت سے اپنا نہیں سمجھے گا جس شدت سے ہم نے تمہیں چاہا تھا۔ لوگ تمہاری مسکراہٹ کے دیوانے ہوں گے، مگر کوئی تمہاری خاموشیوں میں چھپے درد کو ہماری طرح محسوس نہیں کرے گا۔ تمہیں ہماری کمی شاید تب محسوس ہو جب بہت سے چہرے تمہارے پاس ہوں گے، مگر ان میں ہمارا سا سکون کہیں نہیں ہوگا۔ ہم بھی شاید کسی دن تمہیں یاد کرنا چھوڑ دیں، مگر جو جگہ تم نے دل میں بنائی تھی وہ کسی اور کے لیے کبھی خالی نہیں ہوگی۔ وقت تمہیں بہت سے نئے لوگ دے دے گا، مگر ہماری طرح تمہیں کھونے کا ڈر لیے کوئی تمہارے ساتھ نہیں چلے گا۔ پھر تمہیں احساس ہوگا کہ ہم جیسے بہت مل سکتے ہیں، مگر ہم ایک بار بچھڑ کر دوبارہ کبھی نہیں ملیں گے۔