@sawritesss: دل آزاریوں کو معمولی نہ سمجھیں؛ کسی بندے کا دل دکھانا ، اس کی امید ، اس کا بھروسہ توڑنا ، ایسا معاملہ ہے جسے اللہ کے حضور نظرانداز نہیں کیا جاتا، کیونکہ بندوں کے حقوق کا حساب بھی دین کا ہی حصہ ہے۔ اور اللہ اس کا خوب حساب رکھنے والے ہیں ۔ اس لیے اس معاملے میں ہمیشہ اللہ سے ڈرتے رہیں کسی کے خلوص ، مان کو اپنی انا سےکبھی نہ تولیں، کسی کی امید ، بھروسے کو اپنی بے اعتنائی سے کبھی نہ کچلیں۔ اور کسی ایسے دل کو مت توڑیں جو آپ کو اپنا سمجھ کر آپ کے سامنے بے خوف ہو گیا ہو۔جو آپ پر ساری دنیا سے بڑھ کے بھروسہ کرنے لگے ۔ یاد رکھیے، دل توڑ دینا آسان ہے، مگر کسی ٹوٹے ہوئے دل میں دوبارہ اعتماد اور بھروسہ پیدا کرنا بہت مشکل ۔ اور سوچیں ذرا کہ یہ کس قدر ظلم ہے کہ ایک انسان آپکی وجہ سے ہنسنا مسکرانا بھول جائے ، اور پھر دوبارہ کبھی کسی پہ بھروسہ ہی نہ کر پائے ۔ وہ ہر کسی سے ڈرنے لگے اور سوچنے لگے کہ یہ کہیں اسکے جیسا نہ ہو ۔اگر اس نے بھی اسی کی طرح دھتکار دیا ، رد کر دیا ، دھوکا دیا تو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟ ہمیشہ یہ بات یاد رکھا کریں کہ اللہ پاک کے ہاں ہماری عبادت کے ساتھ ہمارے معاملات اور بندوں کے ساتھ ہمارا برتاؤ بھی دیکھا جاتا ہے ، اس کا پورا پورا حساب بھی رکھا جاتا ہے ۔ جس طرح آپ چاہتے ہیں کہ اللہ آپ کی دعاؤں کا مان رکھیں آپکی کوئی دعا رد نہ ہو ، اسی طرح کوشش کریں کہ آپ سے وابستہ کسی کی سچی امید ، کسی کا آپ پہ بھروسہ ، آپ پہ اس کا مان کبھی نہ ٹوٹنے پائے۔ دلوں کی قدر کیجیے، کیونکہ کبھی آپ کا ایک نرم لفظ کسی کے دل میں سکون بن کر اترتا ہے، اور کبھی آپ کی بے رخی ، بے اعتنائی ، آپ سے ملا دھوکا ، وہ درد دے جاتا ہے جس کا آپ کو کبھی اندازہ بھی نہیں ہوتا۔ اور پھر اس انسان کا صبر ، برداشت ، اسکی آنکھ سے آپکی وجہ سے نکلا ایک آنسو ، آپکی ہستی کو مٹا-نے ، اور تمام نظام زندگی کو درہم برہم کرنے کے لیے کافی ہوتا ہے جبکہ دوسری طرف جو انسان کسی کے لیے آسانی کا سبب بنتا ہے، کسی کے بے چین دل کو سکون دیتا ہے، اللہ پاک اسکے لیے آسانیوں کے دروازے کھول دیتے ہیں۔ آپ کسی کے لیے سکون بن جائیے، اللہ آپ کی زندگی کے لیے سکون کے راستے پیدا کر دیں گے۔ آپ کسی کے مان کی لاج رکھ لیجیے، اللہ آپ کی دعاؤں کا مان رکھنے پر قادر ہیں ۔ اس لیے لوگوں کے دلوں پر بوجھ بننے کی بجائے جہاں ممکن ہو دل جوڑیے، کسی کے لیے آسانی، سکون اور امید کا سبب بنیے ۔ کیا خبر، آپ کا کسی کے دل کا مان رکھ لینا ، اسکے چہرے پہ مسکراہٹ لے آنا اسے خوش کر دینا ، اس کے دل سے نکلی ایسی دعا بن جائے جو عرش تک پہنچے، اور اللہ آپ کی وہ دعا قبول فرما دیں جس کے لیے آپ مدتوں سے منتظر ہیں ۔ foryoy#foryoupage#fyp#viraltiktok#viral