@star_light10250: حسن پھیکا پڑ جاتا ہے جہاں مرد اصولوں کا پکا ہو اور دولت دم توڑ دیتی ہے جہاں عورت اصولوں کی پکی ہو۔ جو مرد اصولوں کا پکا ہو وہ حسن پر نہیں مرتا، وہ چہروں کے پیچھے نہیں بھاگتا، وہ سیرت دیکھتا ہے۔ اس کے نزدیک ہزار حسین چہرے بھی ایک با اصول عورت کے ایک آنسو کے برابر نہیں۔ اور جو عورت اصولوں کی پکی ہو وہ دولت پر نہیں بکتی، اسے محل، سونا، نوٹوں کی چمک اندھی نہیں کر سکتی، وہ بھوکی سو جائے گی، پھٹے کپڑے پہن لے گی، لیکن اپنی عزت کا سودا کبھی نہیں کرے گی۔ حقیقت یہ ہے کہ حسن تو دو دن کی کہانی ہے، ڈھل جائے گا، دولت تو آج ہے کل نہیں، ختم ہو جائے گی، مگر کردار وہ ہے جو قبر تک ساتھ جائے گا۔ آج ہر کوئی بکنے کو تیار بیٹھا ہے، کوئی حسن پر بک رہا ہے کوئی دولت پر، مگر جو اپنے اصولوں پر قائم ہے، قسم خدا کی وہی اس دور کا سب سے امیر اور سب سے حسین ہے۔🖤 #viraltiktok #grownmyaccount✅ #creatorsearchinsights #dailymotivationmindset#pleasedontunderreviewmyvedios🔥