@khaak_nashie: محبت میں کچھ ملاقاتیں قسمت سے نہیں، دعا سے نصیب ہوتی ہیں۔ جس شخص کی ایک جھلک دل کے سارے غم بھلا دے، اُس کے دیدار کی قیمت بھلا کون لگا سکتا ہے؟ کبھی دل چاہتا ہے کہ وقت وہیں ٹھہر جائے، نگاہیں اُسی چہرے پر رک جائیں اور دنیا کی ہر چیز اُس ایک لمحے کے سامنے بے معنی ہو جائے۔ اگر اُس کی محبت حاصل کرنے کے لیے قربانی دینی پڑے، تو دل کو کوئی شکوہ نہیں؛ کیونکہ سچی محبت میں نقصان بھی کبھی نقصان نہیں لگتا۔ بس ایک دیدار مل جائے پھر قیمت چاہے دل ہو یا جان، سودا منظور ہے۔ #poetry #vintagevibes #khaak_nashei