@badshahkhan5304: الحمدللہ ♥️ ایبٹ آباد میں پہلی Rising Star Muay Thai Championship کا انعقاد ہوا، جس میں ملک کے مختلف صوبوں سے آنے والی ٹیموں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ آپ سب کی دعاؤں اور سپورٹ کی بدولت اس چیمپئن شپ میں میری سلیکشن پنجاب ٹیم سے ہوئی۔ الحمدللہ، اللہ کے فضل سے میں نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈل حاصل کیا۔ 🥇 یہ میرے لیے صرف ایک میڈل نہیں بلکہ مزید محنت کرنے کا حوصلہ ہے۔ ان شاء اللہ محنت کا یہ سلسلہ جاری رکھوں گا، اور آپ لوگوں کی دعائیں اور سپورٹ میرے ساتھ رہی تو ایک دن پاکستان کو انٹرنیشنل لیول پر ریپریزنٹ کرنے کا خواب بھی ضرور پورا کروں گا۔ 🇵🇰 الحمدللہ، ایک قدم اور آگے۔ ❤️ #NeverGiveUp #goldmedal #WarriorMindset #FutureChampion #kpk