@salo.isback: follow @S A L O ♥️ ایک نوجوان نے ویڈیو میں واقعہ بیان کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنے ایک دوست کو ایمبولینس کے ذریعے اسپتال لے کر جا رہا تھا اور اس کا مریض دوست ایمبولینس کے پچھلے حصے میں موجود تھا، جبکہ وہ خود ڈرائیور کے ساتھ آگے بیٹھا ہوا تھا، نوجوان کے مطابق اس نے ڈرائیور سے صرف اتنا کہا کہ گانا چلا دو، جس پر ڈرائیور نے ایمبولینس روک کر اسے مارا اور گاڑی سے باہر اتار دیا، اس کے بعد ان کے ساتھ موجود مریض کو بھی ایمبولینس سے اتار دیا گیا، نوجوان نے بتایا کہ ایمبولینس سے اترنے کے بعد وہ لوگ رکشہ کرکے اسپتال پہنچے، واقعے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے نوجوان کی جانب سے ایمبولینس میں گانا چلانے کی فرمائش پر بھی سوال اٹھائے کہ مریض کو اسپتال لے جاتے وقت گانے سے زیادہ توجہ مریض کی حالت پر ہونی چاہیے تھی۔#foryou #foryoupage #unfrezzmyaccount #growmyaccount #salo_lanjwani