@rashidsoomroofficial: کراچی: جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) ڈیجیٹل میڈیا کراچی کے تمام اضلاع اور تحصیلوں کے میڈیا کوآرڈینیٹرز کا اہم مشترکہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں مرکزی ڈیجیٹل میڈیا کوآرڈینیٹر جے یو آئی انجینئر ضیاء الرحمٰن صاحب اور صوبائی سیکرٹری جنرل قائدِ سندھ علامہ راشد محمود سومرو صاحب نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں جے یو آئی کے ڈیجیٹل میڈیا کے حوالے سے مختلف امور کا جائزہ لیا گیا اور ذمہ داران کو مؤثر میڈیا حکمتِ عملی، تنظیمی سرگرمیوں کی بروقت تشہیر اور سوشل میڈیا پر فعال کردار ادا کرنے کے حوالے سے اہم ہدایات دی گئیں۔ اجلاس کے دوران امنِ عالم اجتماع سکھر کے حوالے سے بھی خصوصی ہدایات جاری کی گئیں اور تمام اضلاع و تحصیلوں کے ڈیجیٹل میڈیا ذمہ داران کو اجتماع کی بھرپور تشہیر اور کوریج کے لیے اپنی ذمہ داریاں مؤثر انداز میں ادا کرنے کی ہدایت کی گئی۔ اجلاس میں صوبائی نائب امیر قاری عثمان صاحب، ناظمِ مالیات مولانا محمد غیاث صاحب اور ڈیجیٹل میڈیا کوآرڈینیٹر صوبہ سندھ مولانا سمیع الحق سواتی صاحب بھی شریک تھے۔