@ss122208: 🫀 پتا نہیں رات کے اس پہر جا گنا عادت بن گئی ہے یا کوئی سزا آنکھیں تھک کر بند ہونے لگتی ہیں، مگر ذہن میں چلتی ہوئی باتیں خاموش نہیں ہوتیں سارا دن جن احساسات کو مصروفیت کے پیچھے چھپائے رکھتا ہوں، رات کی خاموشی میں وہی ایک ایک کر کے سامنے آ بیٹھتے ہیں کچھ ادھوری باتیں، کچھ بدلے ہوئے لوگ کچھ ایسی یادیں جن کا اب کوئی حل نہیں اور انسان بس خاموش پڑا سوچتا رہتا ہے کہ آخر اپنے ہی اندر سے بھاگ کر جائے بھی تو کہاں