@_habibahania_: معروف بالی ووڈ اداکار نانا پاٹیکر کے آخری لمحات کی تفصیلات سامنے آگئیں معروف بالی ووڈ اداکار نانا پاٹیکر کے آخری لمحات سے متعلق اہم تفصیلات سامنے آئی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق طبیعت خراب ہونے کے بعد انہوں نے رات گئے اپنے ایک دوست کو پیغام بھیجا تھا۔ مانی پال اسپتال کے ڈاکٹر شیکھر سالکار کے مطابق نانا پاٹیکر نے تقریباً رات 2:30 بجے اپنے دوست کو پیغام بھیجا کہ ان کی طبیعت بگڑ رہی ہے۔ رات کا وقت ہونے کی وجہ سے دوست فوری طور پر یہ پیغام نہ دیکھ سکے۔ ڈاکٹر کے مطابق نانا کے دوست تقریباً صبح 4 بجے ان کے گھر پہنچے تو انہیں شدید پسینہ آ رہا تھا اور وہ آہستہ آہستہ ہوش کھو رہے تھے۔ انہیں تقریباً صبح 4:30 بجے اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے تقریباً 45 منٹ سے ایک گھنٹے تک انہیں بچانے کی بھرپور کوشش کی۔ تاہم تمام طبی کوششوں کے باوجود نانا پاٹیکر کو بچایا نہ جا سکا۔ ڈاکٹر نے مزید بتایا کہ مو'ت کی حتمی وجہ معلوم کرنے کے لیے میت کو پو'سٹ مار'ٹم کے لیے بھیج دیا گیا۔ #NanaPatekar #Bollywood #EntertainmentNews #RIP #IndianCinema