زرا سی دیر محمبت سے اختلاف کیا
اذیتوں نے کئی دن میرا طواف کیا
بچھڑتے وقت اُسے کِیا وضاحتیں دیتی
سو دل سے گرد ہٹائی نہ شیشہ صاف کیا
جسے بھی میں نے سکھایا نبھانے کا ہنر
اسی نے میری رفاقت سے انحراف کیا
ہمارے ہوتے ہوئے بے ضرر کیا ہم کو
مرے تو خوب زمانے نے اعتراف کیا
مرا حساب چکائیں نہ پیشیاں تیری
قسم خدا کی تجھے اس لیے معاف کیا💔
2026-10-10 17:04:04
1
To see more videos from user @hasbeadab, please go to the Tikwm
homepage.