@chuzachuzy7: 𓆩𓆪اگر تمہاری نگاہیں ایک بار میرے دل کی گہرائیوں میں اتر کر اپنا وہ روپ دیکھ لیں جو میں نے صرف تمہارے لیے تراشا ہے، تو تم حیران رہ جاؤ۔ وہاں ایک ایسا جہاں آباد ہے جس کی روشنی صرف تمہارے وجود سے ہے۔ اس دل کی ہر دھڑکن، ہر گوشے میں تمہارا وہ احترام اور محبّت درج ہے جو وقت کے ساتھ کبھی کم نہیں ہو سکتی۔ تمہاری قدروقیمت میرے احساسات میں اتنی خالص اور سچی ہے کہ اگر تم اس کا اندازہ لگا سکو، تو تمہیں خود سے بھی پیار ہو جائے۔ تمہیں لگے گا کہ کسی اور کی سمت نظر اٹھانا، یا کسی اور خیال کو اپنے پاس پھٹکنے بھی دینا، اس بے پناہ اور پاکیزہ محبّت کی توہین ہے۔ میرے دل میں تمہارا ہونا کوئی اتفاق نہیں، ایک ایسا فیصلہ ہے جسے میں نے اپنی تمام تر چاہت کے ساتھ قبول کیا ہے۔ اور یہی چاہت ہر موڑ پر، ہر نظر کے سامنے، صرف اور صرف تمہارا انتظار کرتی ہے۔ مقامِ خاص دیکھ لو جو اس دل میں اپنا، تو تم غیر تو کیا، خود سے بھی شکوہ نہ کرو!💔💔 #2linepoetry #deeplines #mylove #foryoupage #unfreezemyacount