@kingshaheen007: والد کی دعا رنگ لے آئی صاحبزادہ فرحان پاکستان کے کپتان بن گئے ! 🇵🇰❤️ صاحبزادہ فرحان نے ایسا راز بتایا کہ ہر والدین کی آنکھیں نم ہو جائیں گی۔ 🥹 پاکستان اور سری لنکا ٹی ٹوئنٹی سیریز سے قبل میڈیا نے سوال کیا کہ کیا کبھی سوچا تھا کہ آپ پاکستان کے کپتان بنیں گے؟ صاحبزادہ فرحان نے کہا: "میں نے کبھی زندگی میں نہیں سوچا تھا کہ میں کپتان بن جاؤں گا، لیکن میرے والد صاحب اکثر کہا کرتے تھے کہ ان شاء اللہ آپ ایک دن ضرور پاکستان کے کپتان بنیں گے۔" انہوں نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ آج وہ جہاں ہیں، یہ ان کے والدین کی دعاؤں کا نتیجہ ہے، کیونکہ ان کے والدین ہمیشہ ان کے لیے دعائیں کرتے ہیں۔ ❤️ واقعی والدین کی دعاؤں میں وہ طاقت ہے جو انسان کو وہاں پہنچا دیتی ہے جہاں وہ خود پہنچنے کا تصور بھی نہیں کر سکتا۔ آپ کے والدین نے بھی کبھی آپ کے لیے ایسی کوئی دعا کی ہے جو بعد میں حقیقت بن گئی؟ کمنٹ میں ضرور بتائیں۔ ❤️👇