@bdmnewskarak: 📢 وضاحت: نیٹ ورک کی خرابی کے باعث ویڈیو تاخیر سے اپلوڈ ہو رہی ہے۔ کرک: شہید ایس ایچ او داؤد خان کی نمازِ جنازہ ادا گزشتہ شب فائرنگ سے شہید ہونے والے ایس ایچ او تھانہ بانڈہ داؤد شاہ داؤد خان کی نمازِ جنازہ ان کے آبائی علاقے دریش خیل (بہادر خیل) میں ادا کی گئی، جس کے بعد انہیں پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کر دیا گیا۔ نمازِ جنازہ میں ڈی پی او کرک عمران خان، ایس پی انویسٹی گیشن کمال حسین خان، پولیس افسران اور اہلِ علاقہ نے شرکت کی۔ پولیس دستے نے شہید کو اعزازی سلامی پیش کی، جبکہ افسران نے اہلِ خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے قاتلوں کو جلد قانون کے کٹہرے میں لانے کے عزم کا اظہار کیا۔ 📹 BDM NEWS KARAK #کرک #BandaDaudShah #police #KPKPolice #highlights