@jani.oy357: #تمہاری قربت میں دل کی دھڑکنیں شرارتیں کرنے لگتی ہیں، نگاہیں تمہارے چہرے سے ہٹنے سے انکار کرتی ہیں اور دل چاہتا ہے کہ وقت یہیں کہیں ٹھہر جائے۔۔۔ تم بانہوں میں ہو تو دل تمہیں اور قریب کرنے کی خواہش کرتا ہے، تمہاری سانسوں کی خوشبو میں اپنی ساری دنیا بھول جانے کو جی چاہتا ہے۔۔۔ آخر محبت بھی کوئی معمولی جذبہ تو نہیں، یہ وہ کیفیت ہے جہاں انسان کی ساری شرافت محبوب کی ایک مسکراہٹ پر قربان ہونے لگتی ہے۔۔۔ تم سامنے ہو تو دل بے قابو سا ہوتا ہے، تم قریب ہو تو ہر فاصلہ مٹانے کو جی چاہتا ہے، اور تم بانہوں میں ہو تو بس یہی خواہش ہوتی ہے کہ یہ لمحہ کبھی ختم نہ ہو۔۔۔ ❤️🩹 کیونکہ جانِ جاں! تم سے محبت صرف تمہیں چاہنے کا نام نہیں، بلکہ تمہیں اپنے قریب پا کر خود کو دنیا کا سب سے خوش نصیب انسان سمجھنے کا نام ہے۔ ❤️✨