@faisal.rehman1367: سرگودھا خوشاب روڈ پر خوفناک حادثہ، طالب علم جاں بحق، دو افراد زخمی سرگودھا میں عزیز بھٹی ٹاؤن کے قریب کار، موٹرسائیکل اور چنگ چی رکشے میں تصادم کے نتیجے میں 18 سالہ طالب علم علی حسن جاں بحق جبکہ 17 سالہ طالب علم محمد سبطین سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو 1122 نے فوری طبی امداد فراہم کرتے ہوئے زخمیوں اور میت کو ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا۔ #ضرورت_ٹی_وی #ایچ #ڈی #پاکستان