@mdshahriakobir: کیسا استقبال ہے؟ ایک جوان پردیس سے اپنے وطن پاکستان واپس آتا ہے، دل میں اپنوں سے ملنے کی خوشی ہوتی ہے، مگر ایئرپورٹ پر اسے عزت دینے کے بجائے اس کے سامان کو لات مار کر راستہ دکھایا جاتا ہے۔ کیا یہ ہمارے مہمانوں اور اپنے شہریوں کے ساتھ سلوک کا طریقہ ہے ؟ وردی عزت کی علامت ہے اختیار کا لائسنس نہیں۔ اگر کوئی مسافر قانون توڑتا ہے تو قانون کے مطابق کارروائی کی جائے، مگر کسی انسان کی تذلیل اور اس کے سامان کو لات مارنا کسی صورت قابل قبول نہیں۔ پاکستان آنے والا ہر شہری عزت کا حق دار ہے۔ عوام خدمت کے لیے ہیں، ذلت سہنے کے لیے نہیں