@ashfaqjoiya2: 📢 شدید مذمت اور احتجاجی بیان ایئرپورٹ کسی بھی ملک کا وہ پہلا گیٹ وے ہوتے ہیں جہاں مسافروں کو تحفظ اور عزت ملنی چاہیے، لیکن وردی اور طاقت کے نشے میں چور افسران کا شہریوں کے ساتھ ایسا وحشیانہ سلوک ملک کے قوانین اور انسانی اخلاقیات کا جنازہ نکال دیتا ہے۔ عوام کو تحفظ دینے کے بجائے ان پر تشدد کرنا اور انہیں سرِعام ذلیل کرنا کسی بھی مہذب معاشرے میں برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ ہم اعلیٰ حکام، بشمول وزارتِ داخلہ اور ایئرپورٹ سیکیورٹی حکام سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ: اس واقعے کی فوری اور شفاف اعلیٰ سطح پر انکوائری کروائی جائے۔ ملوث افسر کو فوراً معطل کر کے اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے تاکہ دیگر اہلکاروں کے لیے عبرت بنے۔ ایئرپورٹس پر مسافروں کی عزتِ نفس اور سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔