@arzoo_btsforever2: بے بسی بھی کتنی عجیب چیز ہے نا… کبھی کبھی انسان کے پاس ایک لمبی سانس لینے کے سوا کچھ نہیں ہوتا۔ نہ وہ اپنے دل کی کیفیت کسی کو سمجھا سکتا ہے، نہ اپنے اندر چلنے والی جنگ کو روک سکتا ہے۔ بس خاموشی سے بیٹھا رہتا ہے، لوگوں کو دیکھتا ہے اور خود سے ہی سوال کرتا رہتا ہے کہ آخر کب تک؟ کچھ لمحے ایسے ہوتے ہیں جب آنکھیں رونا چاہتی ہیں مگر آنسو نہیں آتے، دل چیخنا چاہتا ہے مگر آواز نہیں نکلتی، اور انسان چاہ کر بھی اپنی حالت بدل نہیں پاتا۔ پھر وہ ایک لمبی سانس لیتا ہے، خود کو سنبھالتا ہے اور ایسے ظاہر کرتا ہے جیسے سب ٹھیک ہے… حالانکہ اندر سے وہ بالکل ٹھیک نہیں ہوتا۔ شاید سب سے زیادہ تکلیف دہ احساس یہی ہے کہ آپ کو معلوم ہو کہ آپ کو کیا تکلیف دے رہی ہے، مگر آپ اسے بدلنے کے قابل نہ ہوں۔ بس خاموش رہیں، برداشت کریں اور وقت کے گزرنے کا انتظار کرتے رہیں۔ 🥀 . #onthisday