@soniakhan1116: اپنے معیار کو اتنا بلند رکھو کہ ہر کوئی تمہیں سمجھنے یا پانے کا حوصلہ نہ کر سکے۔۔ ہمیشہ ایسی عورت بنو کہ تمہارا وقار اور تمہاری خودداری آسمان کو چھوتی ہو۔ کسی کے بدل جانے یا چھوڑ جانے سے تمہاری ذات کا مان کم نہ ہو، کیونکہ جس عورت کو خود اپنی قدر معلوم ہو، اسے کسی اور کے اقرار کی ضرورت نہیں ہوتی۔ آپ کی شخصیت میں وہ گہرائی اور مضبوطی ہونی چاہیے کہ کوئی معمولی محبت یا عارضی جذبہ آپ کے قدم نہ ڈگمگا سکے۔ دنیا آپ کو بدلنے کی کوشش کرے، لیکن آپ کا اصول، آپ کا اخلاق اور آپ کا مان اتنا پختہ ہو کہ اسے تسخیر کرنا کسی کے بس میں نہ ہو۔ اپنے وجود کو ایک ایسی حقیقت بناؤ جسے پانے کی خواہش تو سب کریں، مگر اسے مٹانے یا کمزور کرنے کا حوصلہ کسی میں نہ ہو۔