@inteqal58: سانس کی تال پر ۔۔ محبوب کے خیال میں ۔۔ ڈوبے رہنے کا نام ۔۔ رقص ہے صوفی کے رقص کا مطلب سمجھو ۔۔۔ جب وہ عاجزی سے سر جھکا دیتا ہے ۔۔ تو اس کا وجود"م" کی شکل اختیار کرلیتا ۔۔ وہ "م" جس کے اندر "ا" کا راز ہے ۔۔۔ عاجزی "م"  کی طرف لے جاتی ہے اور "م" راستہ ہے "ا" کا ۔۔۔ جب صوفی اپنے ہاتھوں کو پھیلاتا ہے ۔۔ ایک ہاتھ اوپر اور ایک نیچے ۔۔۔ اشارہ سمجھو ۔۔ وہ مالک سے لے کر مخلوق میں تقسیم کر رہا ہے ۔۔ پر سوال یہ ہے کہ ۔۔ وہ تقسیم کر کیا رہا ہے؟؟؟ مال ۔۔ دولت۔۔ رزق ؟؟ تو جواب سنو ۔۔ وہ وہی تقسیم کرتا ہے ۔۔۔ جس کی تم خواہش رکھتے ہو ۔۔ جب تم ۔۔ کسی کامل کے دروازے سے ۔۔ اندر داخل ہوتے ہو ۔۔ تو وہ کامل دیکھ لیتا ہے ۔۔ کہ تم کیا مراد لے کر آئے ہو ؟؟؟ جب تم دنیاوی خواہش لے کر جاتے ہو ۔۔ تو کچھ کو فوراً ۔۔ اور کچھ کو ذرا انتظار کے بعد ۔۔ وہ دے دیا جاتا ہے ۔۔ جس کی وہ امید لے کر آتا ہے ۔۔ لیکن ۔۔ جو اللہ لینے جائے ۔۔ اسے بٹھا لیا جاتا ہے ۔۔۔ ایک لمبے ۔۔ نامعلوم عرصے کے لیے ۔۔۔ آزمائشیں اس کا اوڑھنا بچھونا ہوتی ہیں ۔۔ صبر اس کی خوراک ہے  ۔۔ پیاس اس کا مقدر ہے ۔۔۔ اور شکوہ اس کے راستے کی دیوار ۔۔ ان میں زیادہ تر شکوے کی دیوار سے سر پھوڑتے رہتے ہیں ۔۔ اپنی دانست میں وہ دیوار پار کرنے کی ۔۔۔ ان کی سعی ہے ۔۔ لیکن درحقیقت انہیں صرف الجھایا جاتا ہے ۔۔ کیونکہ ان سے غلطی ہوئی ۔۔۔ انہوں نے دیوار کو کھڑا ہی کیوں ہونے دیا ۔۔۔ اور وہ جو صبر کی خوراک لے کر ۔۔۔ انتظار کی پیاس کو ۔۔ شکر سے ۔۔ سینچ کر پروان چڑھاتے ہیں ۔۔ وہی با مراد ہیں ۔۔۔ وہی منزل کے حقدار ہیں ۔۔۔ ان کے لیے ہی دی جاتی ہے ۔۔صدائے وصل ۔۔ اور پھر وہ ہمیشہ کی ملاقات میں داخل ہوجاتے ہیں ۔۔  دائمی ملن ان کا مقدر ہے ۔۔ اور پارسائی ان کا لباس ۔۔ پس جب تم ایسوں سے ملو ۔۔ تو شکر ادا کرنا کہ کچھ اچھا دیکھ لیا ۔۔ رب نیکاں دے متھے لاوے ۔۔ آمین ۔۔ از قلم ۔۔ صدائے وصل 

یار می رقصم
یار می رقصم
Open In TikTok:
Region: PK
Friday 09 October 2026 14:53:56 GMT
628
67
3
4

Music

Download

Comments

twinkle_tulip439
fake_smile :
💯♥️
2026-10-09 15:19:56
0
sadamkhan6920
SADAM KHAN :
❤️❤️❤️
2026-10-09 15:01:23
1
To see more videos from user @inteqal58, please go to the Tikwm homepage.

Other Videos


About