@inayatullah.faroo3: حیدرآباد: کینٹ پولیس نے خود کو حساس ادارے کا کرنل ظاہر کرنے والے ایک شخص کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت محمد عظیم جدون کے نام سے ہوئی، جو مبینہ طور پر جعلی سروس کارڈ کے ذریعے خود کو کرنل قیصر طاہر ظاہر کر رہا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے جعلی سروس کارڈز، 9 ایم ایم پسٹل، واکی ٹاکی، موبائل فونز اور جعلی سرکاری نمبر پلیٹ والی کرولا کار برآمد ہوئی۔ واقعے کے بعد کینٹ تھانے میں دھوکہ دہی، جعلی دستاویزات اور اسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔