@malikwaqar5322: انصاف کا مطالبہ — ملک رب یار ایکسین شہید واپڈا ملک رب یار ایکسین شہید کے اہلِ خانہ کو انصاف فراہم کیا جائے اور اس افسوسناک واقعے میں ملوث ملزمان کو فی الفور گرفتار کرکے قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دی جائے۔ شہید کے خاندان کو انصاف دلانا ہم سب کا اخلاقی فرض ہے۔ اعلیٰ حکام سے پُرزور اپیل ہے کہ اس معاملے کا فوری نوٹس لیا جائے اور مظلوم خاندان کو انصاف فراہم کیا جائے۔ ہماری آواز — شہید کے لیے انصاف، اہلِ خانہ کے لیے حق! اللہ تعالیٰ شہید کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔