@immuhammadsohailafridi: بالقسط لانگ مارچ — چھٹا روز! وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کی قیادت میں بالقسط لانگ مارچ کا قافلہ شبقدر چوک پہنچا تو عوام اور کارکنان کی جانب سے اس کا شاندار اور پُرجوش استقبال کیا گیا۔ چارسدہ کی عوام نے عمران خان کے نامزد وزیراعلیٰ محمد سہیل خان آفریدی کا والہانہ استقبال کیا اور ان کی کال پر لبیک کہتے ہوئے بڑی تعداد میں سڑکوں اور بازاروں میں نکل کر اپنی بھرپور حمایت کا اظہار کیا۔ قافلے میں نوجوانوں، بزرگوں اور بچوں سمیت عوام کی بڑی تعداد شریک تھی، جنہوں نے اپنے محبوب قائد عمران خان سے محبت اور وفاداری کے اظہار کے لیے ان کے بینرز اور تصاویر اٹھا رکھی تھیں۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل خان آفریدی نے لانگ مارچ کے چھٹے روز کا اختتام شبقدر چوک پر کیا اور شرکاء کو آئندہ کا لائحہ عمل پیش کیا۔