@kaneezany.e.mahdi: اے میری جوانی! اب تجھے ایسا سجانا ہے کہ خدا خریدار بن جائے،🫠🙌 اب تجھے دنیا کی رنگینیوں، وقتی خوشیوں اور فانی خواہشات کے پیچھے ضائع نہیں کرنا،🥀💔 بلکہ تجھے اس مقصد کے لیے وقف کرنا ہے جس کے لیے میرے رب نے مجھے اس دنیا میں بھیجا ہے۔ اے میری جوانی! تو میری زندگی کا وہ قیمتی سرمایہ ہے جسے دوبارہ حاصل نہیں کیا جا سکتا، تو میری طاقت، میرے خوابوں اور میرے ارادوں کا زمانہ ہے، اس لیے اب تجھے غفلت کی نیند میں نہیں گزارنا، بلکہ عبادت کی روشنی، قرآن کی خوشبو، نیک اعمال کی خوبصورتی اور کردار کی پاکیزگی سے آراستہ کرنا ہے۔ اب میری پیشانی سجدوں سے روشن ہوگی، میری زبان ذکرِ الٰہی سے تر رہے گی، میری آنکھیں حیا کی حفاظت کریں گی اور میرے قدم نیکی کی راہوں پر چلیں گے انشاء اللہ 🥀🥹

kaneezany.e.Mahdii
kaneezany.e.Mahdii
Open In TikTok:
Region: PK
Saturday 10 October 2026 03:21:20 GMT
223
27
1
0

Music

Download

Comments

hussain.mehdi59
Fiaz Hussain Mehdi 🇮🇷🚩🇮🇶 :
🥰🥰🥰
2026-10-10 03:27:24
0
To see more videos from user @kaneezany.e.mahdi, please go to the Tikwm homepage.

Other Videos


About